ابنا: العالم کے مطابق بحريني حکومت کي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں اور سعودي فوجيوں نے بحرين کے شہروں کرزکان ، سترہ اور القريہ ميں مظاہرين پر چھر ے والي گوليوں سے فائرنگ کي جس کےنتيجے ميں سات افراد زخمي ہوگئے جن ميں ايک خاتون بھي شامل ہے - بحريني اور سعودي کارندوں نے مظاہروں کے دوران دسيوں افراد کو گرفتار کرليا ہے-
بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے حکومت کے خلاف پرامن مظاہرے جاري ہيں-
مظاہرين ملک ميں سياسي اصلاحات کا مطالبہ کرہے ہيں- مظاہرين کے خلاف بحريني اور سعودي فوجيوں کے مظالم اور تشدد ميں اب تک سيکڑوں مظاہرين شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں - اس درميان بحريني جيلوں ميں بھي قيديوں کو دي جانےوالي ايذاؤں کے نتيجے ميں اب تک بہت سے سياسي قيدي جاں بحق ہوچکے ہيں -
بحريني اور سعودي فوجي مظاہرين کو کچلنے کے لئے ان پر زہريلي آنسو گيس کا بھي استعمال کرتے ہيں جس کي وجہ سے بہت سي حاملہ خواتين کے جنين ساقط ہوگئے ہيں - انساني حقوق کي تنظيموں نے بحرين ميں مظاہرين کے خلاف اس طرح کے ظالمانہ اقدامات کي مذمت کي ہے -
.......
/169